متساوی الاضلاع

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - [ اقلیدس ]  مثلث جس کے اضلاع برابر ہوں؛ آپس میں برابر ضلعوں والا۔ "سائیکلو پروپین کے تینوں کاربن ایٹم ایک متساوی الاضلاع مثلث (Equilateral Triangle) کے تینوں کونوں پر واقع ہیں۔      ( ١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ٢٥٧ )

اشتقاق

اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسماء و 'متساوی' اور 'اضلاع' کے مابین 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں